ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

محمد شامی ایک رات خودکشی کرنیوالے تھے: بھارتی کرکٹر کے دوست کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ شامی نے پاکستان سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد خودکشی کا سوچا تھا۔بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کے کرکٹ کیرئیر میں کئی کامیابیاں اور کئی ریکارڈ ان کے نام ہیں تاہم ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہے۔شامی کی نجی زندگی میں ان کا بیوی سے اختلاف ،بیٹی سے دوری، میچ فکسنگ کے الزامات،بیوی پر تشدد کا الزام اور پھر سینٹرل کنٹریکٹ سے دوری شامی کے مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہے، ان مشکل لمحات سے متعلق شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ محمد شامی نے اس دوران خودکشی کا سوچا۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران امیش کمار نے بتایا کہ یہ دور شامی کیلئے ایک مشکل دور تھا اس وقت شامی میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا لیکن شامی پر جب پاکستان کے ساتھ میچ فکسنگ کے الزامات لگے اور اسی رات تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکا دینے جیسے الزامات نہیں برداشت کرسکتا۔امیش کے مطابق اس کے بعد ایک دن صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا تو میں نے دیکھا کہ شامی عمارت کے 19 ویں فلور کی بالکونی میں کھڑا تھا میں سمجھ سکتا تھا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے مشکل رات تھی۔

امیش نے بتایا کہ ایک روز مجھے شامی کا فون آیا کہ اسے میچ فکسنگ الزامات سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ مل گئی ہے اس روز شامی ایسے خوش تھا جیسے کوئی ورلڈکپ جیت گیا ہو۔واضح رہے کہ محمد شامی کے 2018 میں جہاں اہلیہ حسین جہاں سے تعلقات خراب ہوئے تو ان پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سیان کے خلاف تحقیقات کا بھی ا?غاز کیا گیا تھا لیکن کرکٹر کو اس معاملے میں کلین چٹ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…