بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

اظہر محمود نے پی سی بی کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پی سی بی کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹی20 ورلڈکپ کی پرفارمنس سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں بنائی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کی شکایت کی ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے میری ملاقات ضرور ہوئی ہے، ملاقات کے دوران کسی کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی پر بات کرنے کے بجائے مجموعی طور پر قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی۔قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے چئیرمین پی سی بی کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے ٹی20 ورلڈکپ میں میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی بھی شکایت کی تھی۔گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بطور سینیئر کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا رویہ اور کارکردگی مثالی نہیں تھی، جب کہ شاہین شاہ آفریدی سمیت باؤلرز پلان کے مطابق نہیں کھیلے، انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کیں اور دیگر کوچز کے ساتھ بھی ان کا رویہ اچھا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر ‘سرجری’ کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے برطرف کردیا تھا، جب کہ وہاب ریاض سے سینئر مینجر کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ‘پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے’پی سی بی کی جانب سے دونوں عہدوں سے برطرفی کے بعد وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس الزام تراشی کے کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتا، میں نے پورے خلوص سے اپنا کام کیا اور اپنا 100فیصد دیا۔انہوں نے کہا کہ اس زیر بحث بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ سلیکشن کمیٹی کے باقی ارکان پر دباؤ ڈالتا تھا اور اس حوالے سے آج شام وضاحتی بیان جاری کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…