بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وہاب اور عبدالرزاق والی سرجری سمجھ نہیں آئی، آفریدی کا بابر کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کرنے والی سرجری میری سمجھ میں نہیں آئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی سلیکشن کمیٹی کے اہم ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹادیا گیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس فیصلے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جس کی کپتانی یونس خان کررہے ہیں، ٹیم میں مصباح الحق، شعیب ملک کے علاوہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم مسلسل 4 میچز جیتنے والی قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ایک چیز پر یقین رکھتا ہوں کہ کوئی بھی فیصلہ لیں تو اس سسٹم ، کو چ یا کپتان کو پورا موقع اور وقت دیں، یعنی اس کو چلنے دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت مصباح الحق اور یونس خان نے بھی کپتانی کی تاہم جہاں تک بابراعظم کا تعلق ہے، اتنا کھلا چانس کسی کپتان کو نہیں ملا، ورنہ جیسے ہی ورلڈکپ ختم ہوتا سب سے پہلے کپتان کا صفایا کیا جاتا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے تو 3 ورلڈکپ، 2 سے 3 ایشیا کپ سمیت زبردست موقع ملا، اب جو بھی سرجری کرنی ہے تو ایک ہی دفع کرکے جس کو بھی لایا جائے اس کو پورا وقت اور موقع دیا جائے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے تو ابھی پتہ چلا کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیا ہے، لیکن یقین جانیں مجھے یہ والی سرجری سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ سلیکشن کمیٹی 6 سے 7 لوگوں کی تھی، ایسے میں صرف ان دونوں کی سرجری کیوں ہوئی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…