ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑ کر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ

datetime 6  جولائی  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر بھارت کو ورلڈ چیمپئن بنوانے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی لندن پہنچے۔

یاد رہے کہ 29 جون کو ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹان، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت، جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنا تھا اور شیڈول کے مطابق بھارت کو اگلے روز اپنے ملک روانہ ہونا تھا تاہم سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم کئی روز تک باربادوس میں پھنسی رہی، اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کی جانب سے خصوصے طیارے کا انتظام کیا گیا، جو 4 جولائی کو نئی دہلی پہنچی، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے اپنی ٹیم کا استقبال کیا۔بھارتی رپورٹس کے مطابق 4 جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد ویرات کوہلی 5 جولائی کو دوبارہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے گئے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ کہاں جارہے تھے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ انوشکا شرما نے 29 جون کو ہونے والے فائنل میں شرکت نہیں کی تھی اور وہ ان دنوں دونوں بچوں وامیکا (بیٹی)اور اکائے (بیٹے)کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں، جب کہ ویرات کوہلی بھی لندن ہی جارہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار نہیں جب انوشکا شرما نے لندن میں رہائش اختیار کی ہو، بلکہ ویرات اور انوشکا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی لندن میں ہی ہوئی تھیں اور بھارت واپس آنے سے قبل وہ تقریبا 2 ماہ تک لندن میں ہی رہیں، اور آج کل بھارت میں بہت کم دکھائی دیتی ہیں۔

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اسپورٹس چینل کو انٹریو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ عوام کے شور سے دور ایک پرسکون جگہ پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ایک بار میرا ہوگیا تو پھر چلا جاں گا اور کسی کو بھی دکھائی نہیں دوں گا، اس لیے فی الحال میں اپنا سب کچھ کرکٹ کو ہی دینا چاہتا ہوں۔ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ویرات کوہلی کی حالیہ ریٹائرمنٹ اور ماضی کے اس بیان کو لے کر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں، کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد لندن میں رہائش اختیار کریں گے، جہاں ان کی اہلیہ اور بچے پہلے سے ہی موجود ہیں۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی، جب کہ 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اکائے رکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…