جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

datetime 4  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ کی پریکٹس کی۔گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگا کر کیچز کی پریکٹس کرائی گئی جس پر خاصی تنقید بھی کی جارہی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال فارمیٹ کے کرکٹرز نے کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کی۔

ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل تھے، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی ہے، سِلپ کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔بعدازاں کھلاڑیوں نے کیمرے کے سامنے تو نہیں لیکن شکوہ کیا کہ پریکٹس اسٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے جہاں گھانس بہت اچھی اورمعیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گھانس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے جس سے انجری کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ اس کیمپ میں پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…