ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2026ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔یاد رہے کہ پاکستان رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پر غلط بیانی پھیلائی جارہی تھی کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو کوالیفائرز میچ کھیلنے پڑیں گے۔

آئی سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا، دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں ٹوٹل 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ریجنل کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا جائے گا اور 8 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔واضح رہے کہ 2026ء میں بھارت ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…