جمعرات‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2024 

زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نڑاد کرکٹر کی شمولیت

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے (این این آئی)زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نڑاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنیوالے انتم کے والدین پاکستانی ہیں۔انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔

انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونیوالی کوئین سیریز کیلئے قلندرز ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔انتم نقوی زمبابوے اسکواڈ میں شامل ہونیوالے دوسرے پاکستانی نڑاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…