جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این ای آئی)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا سہرا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا۔بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹیم نے پہلی بار 2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

ورلڈکپ میں فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کوہلی نے انسٹاگرام پر انوشکا کے ساتھ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ویرات نے اپنی اہلیہ کے لیے خاص پیغام میں لکھا کہ یہ آپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، آپ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں مدد کی، میرے پاس الفاظ نہیں کہ شکریہ ادا کرسکوں، یہ جیت آپ کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کے میری، آپ کا بے حد شکریہ۔واضح رہے کہ کوہلی نے ہفتے کو اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…