ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد وسیم جونیئر نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیافوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنی دلہنیا کے مہندی والے ہاتھ تھامے لی گئی تصویر اپنے انسٹااکانٹ سے شیئر کی ہے، مذکورہ تصویر میں بیت اللہ کے مناظر بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا ہے۔

کھلاڑی نے اپنی پوسٹ میں ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں شادی شدہ جوڑا حالت احرام میں خانہ کعبہ کے مطاف میں موجود ہے، یہ تصویر عقبی جانب سے عکس بند کی گئی ہے اس لے اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے کہ مذکورہ تصویر میں محمد وسیم جونیئر اور ان کی اہلیہ خود ہیں یا پھر یہ تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے۔

کھلاڑی نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بذریعہ کیپشن میں قرآنی آیت درج کرکے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔انہوں نے سور الانفال کی آیت تحریر کی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ اور ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی الفت پیدا کردی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سفید دل والے ایموجی اور نکاح کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔کھلاڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کے اعلان کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…