جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں متعدد ریکارڈز قائم

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاروباٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں متعدد ریکارڈز قائم ہوگئے ۔بڑے ایونٹس میں چوکرزکے نام سے مشہور جنوبی افریقہ نے پہلی بار آئی سی سی ورلڈکپ (ون ڈے، ٹی20) کے فائنل میں رسائی حاصل کی، مجموعی طور پر جنوبی افریقہ نے ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ کے 8 سیمی فائنل کھیلے اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، دوسری بار پروٹیز نے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جس میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کی بات کریں تو جنوبی افریقہ کو 1992 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، آسٹریلیا سے ہونے والا 1999 ورلڈکپ کا سیمی فائنل برابری پر ختم ہوا، 2007 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر آسٹریلیا سے شکست ہوئی، 2015 کے ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو شکست دی اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پروٹیز کو کینگروز کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کی رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں کارکردگی ناقابل یقین رہی ہے اور وہ اب تک ایونٹ میں مسلسل 8 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے، آسٹریلیا بھی 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

ماضی میں جنوبی افریقہ کے پاس 2009 اور 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل 7 میچز جیتنے کا ریکارڈ تھا، جو اس ورلڈکپ میں ٹوٹ گیا۔اگر وہ 29 جون کو ہونے والا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو نہ صرف پروٹیز پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلے گی بلکہ وہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بھی بن جائے گی۔ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹی20 ورلڈکپ میں یہ افغانستان کا کم ترین اسکور تھا، جنوبی افریقہ کے خلاف 56 رنز پر آئوٹ ہونے سے پہلے وہ 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 72 رنز پر آئوٹ ہوئے تھے۔ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صرف 71 گیندوں کی اس مختصر اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا ۔مجموعی طور پر یہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف کم ترین ٹوٹل تھا، اس سے پہلے رواں ٹی20 ورلڈکپ میں ہی جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 77 رنز پر آئوٹ کیا تھا۔

افغانستان کا 56 رنز پر آئوٹ ہوناٹی20 ورلڈکپ کے ناک آئوٹ مرحلے پر بھی کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جو 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 101 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی، 2012 کے ورلڈکپ فائنل میں ویسٹ انڈیز 101 رن پر آئوٹ ہوئی تھی۔جنوبی افریقہ نے جب ہدف مکمل کیا تو میچ میں ابھی 67 گیندیں باقی تھیں اور اس طرح اوورز کے حساب سے یہ جنوبی افریقہ کی ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے بڑی جیت تھی، اس سے قبل پروٹیز کا یہ ریکارڈ 51 گیندوں کا تھا جو 2007 کے ورلڈکپ میں 130 رنز کے تعاقب میں بناتھا۔حیران کن طور پر ، ایڈن مارکرم کی کپتانی میں جنوبی افریقہ 2014 میں انڈر19 ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی تھی اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی، 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں انہیں ٹمبا باما کی جگہ دو میچوں میں ٹیم کی قیادت ملی تھی اور وہ دونوں میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

افغانستان کے فاسٹ بائولر فضل الحق فاروقی اس ورلڈکپ میں 17 وکٹیں حاصل کرکے کسی بھی ٹی20 ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اسپنر ہسارنگا کے پاس تھاجنہوں نے 2021 کے ورلڈکپ میں 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔افغانستان کے آل رائونڈر 8ویں بار صفر پر آئوٹ ہوئے اور انہوں نے راشد خان کے 7 پر صفر پر آئوٹ ہونے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کیا، ٹی20 ورلڈکپ میں محمد نبی چوتھی بار کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے، گلبدین نائب ورلڈکپ میں 3 بار صفر پر آئوٹ ہوچکے ہیں۔ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…