منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

بابر اعظم، شاہین آفریدی اور سینئرز کو اب آرام کروانے کا وقت آگیا ہے، عثمان شنواری

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور سینئرز کو آرام کرایا جائے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلادیش اور آئرلینڈ کے خلاف بھی باہر نہیں بیٹھ رہے۔عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب سینئرز جونیئرز کے لیے راستہ فراہم کرینگے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں، پی ایس ایل کی کارکردگی پر سلیکشن بند ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ صرف 15 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے البتہ ان کو نہیں معلوم کے وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری ان دنوں امریکی ریاست ہیوسٹن میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 30 سال کے عثمان شنواری نے پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ میچ، 16 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…