جمعرات‬‮ ، 27 جون‬‮ 2024 

بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی وطن واپسی کے بجائے لندن میں چھٹیاں منائیں گے

datetime 19  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی دبئی کے راستے 19 جون کو پاکستان پہنچیں گے، تاہم کچھ کھلاڑی اور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئیں گے بلکہ وہ فی الحال امریکا میں ہی قیام کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ٹیم کے ہمراہ واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، حارث رئوف، شاداب خان اور اعظم خان نے پاکستان واپسی سے قبل چھٹیاں لندن میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔لندن میں قیام کے دوران کھلاڑی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، کچھ کھلاڑی برطانیہ کے لیگز کھیلنے پر بھی غور کررہے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے، قومی ٹیم کی فوری طورپر کوئی مصروفیت نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کوچنگ اسٹاف کو اپنے ممالک واپس جانے کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران پاکستان کو گروپ مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم ایک آسان ہدف حاصل نہ کرسکی، دونوں شکستوں کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کم ہوگئے تھے۔بعد ازاں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر ورلڈکپ میں ختم ہوا۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…