پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاڈرہل میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان کے ایونٹ سے آئوٹ ہونے کا خدشہ

datetime 12  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلو ریڈا (این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز مکمل بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔پاکستان کو اس ایونٹ میں رہنے کیلئے اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف لارڈ ہل کے ہی میدان میں کھیلنا ہے جبکہ اس سے قبل امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بھی 14جو کو اسی میدان میں شیڈول ہے جس میں امریکی شکست پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچانے میں راہ ہموار کرسکتی ہے تاہم یہاں انتہائی پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ان دونوں ہی میچز کے دوران موسلادھارا بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکانات بتائے جارہے ہیں جبکہ 16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کے 47 فیصد چانسز ہیں۔واضح رہے کہ امریکا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اگر اسکا آئرلینڈ کے خلاف میچ واش آوٹ ہوتا ہے تو اس صورت میں اسے ایک پوائنٹ مل جائے گا اور ہوم ٹیم اپنے مجموعی طور پر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مرحلے میں پہنچ جائے گی، کیونکہ اس صورت میں پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت کر بھی صرف 4 ہی پوائنٹس کر پائے گی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…