بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میںپڑگئی ، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ،آپریشن کلین اپ میں کچھ کھلاڑیوں، قومی سلیکشن کمیٹی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سے قبل سیریز کی کارکردگی پر گھر رخصت کردیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کا بھی اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ،سینئر مینیجر وہاب ریاض اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی رپورٹس کی بنیاد پر تبدیلیاں کی جائیں گی اور سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔محمد حفیظ کھلاڑیوں پر گروپنگ اورکارکردگی کے بجائے پیسوں کو اہمیت دینے کے الزامات لگاچکے ہیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے بعد ان کی رپورٹ اہمیت کی حامل تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد اعظم خان،افتخار احمد،عثمان خان،محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں تین سینئر کھلاڑیوں کا گروپ ایجنٹ کی ایما پر پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتا رہا۔ چند ماہ قبل سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پی سی بی پر دبائو ڈال کر معاوضوں میں بے تحاشا اضافہ کرایاگیا۔گزشتہ سال چیئرمین ،چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی سی بی حکام کومیٹنگ میں بلیک میل کرتے رہے اور معاوضوں میں اضافہ کیا گیا، حیران کن طور پر تینوں کھلاڑیوں کا مینیجر ایک ہی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ شاداب خان ان تینوں کھلاڑیوں کے قریب ترین ہیں تو ممکنہ طور پر شاداب کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تو آل رائونڈر بچ سکتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…