ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

بابراعظم نے شکست کی وجہ سست بیٹنگ کو قرار دیدیا

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی، بلے بازوں نے بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پچ اچھی تھی لیکن گیند توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آرہی تھی۔ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے شہر نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا لیکن قومی بیٹنگ لائن آسان ہدف بھی حاصل نہ کرسکی اور 6 رنز سے ہارگئی۔

بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم نے میچ جیتنے کے لیے آسان پلان بنایا لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں کرسکے، بلے باز پاور پلے کا بھرپور استعمال نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہدف بنایا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں 40 سے 45 رنز بنانے ہیں لیکن پہلی وکٹ گرنے کے بعد ہی بلے باز لڑکھڑاگئے اور ہم اپنا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے، جب کہ ابتدائی 10 اوورز میں بھی ہم اپنے پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے۔بابراعظم کے مطابق ہم میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن بلے بازوں نے مڈل اوورز میں بہت زیادہ ڈاٹ بالز کیں جس کا نقصان ہمیں آخر میں ہوا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے آخری 10 اوورز میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 119 رنز تک محدود کیا جو اس وکٹ پر زیادہ مشکل ہدف نہیں تھا، ابتدائی 10 اوورز میں ہماری بیٹنگ اچھی جارہی تھی اور وکٹیں بھی نہیں گری تھیں لیکن پھر مسلسل وکٹیں گرنے سے ہمیں نقصان ہوا۔بابراعظم نے کہا کہ مسلسل دو شکستوں کے بعد ہم کوشش کریں گے کہ اگلے دونوں میچ جیت جائیں اور ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…