بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیدیا

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیدیا۔ایک انٹرویو میں ہوسٹ نے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے متعلق سوال کیا؟ جس پر سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں! مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ سب کو اپنے ساتھ لیکر چلتا ہے، یا تو کپتان ٹیم کو ماحول خراب کردیتا ہے ورنہ ٹیم کو بنا دیتا ہے۔

سابق آل رائونڈر نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے اسکے پاس اختیار ہوتا ہے جبکہ اسے سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے۔شاہد آفریدی نے ہچکچاتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا بھی لوگ یہی کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کررہا ہے، حالانکہ میں ایسا نہیں ہوں! اگر میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں غلط کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا، ہمارے لوگوں نے خود اسی یونٹ کو خراب کیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…