پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حارث کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے، سابق کپتان سلمان بٹ فاسٹ بولر پر برس پڑے

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا سے شکست پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ قومی ٹیم بالخصوص فاسٹ بولر حارث رؤف پر برس پڑے۔ایک انٹرویو کے دوران سلمان بٹ نے پاک امریکا میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے حارث رؤف کے آخری اوور پر بھی بات کی اور کہا کہ ہمارے لیے آخری اوور میں بولر کی پٹائی ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔سلمان بٹ نے حارث رؤف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ ہے جو اپنی فیلڈ دیکھے بغیر گیند کرواتا ہے، آخری اوور میں حارث کا مڈ آف سر کل کے اندر ہے، اس کے باوجود حارث نے آخری بال فل بال کروائی اور چوکا لگ گیا اس کے بعد سب نے دیکھا کہ کپتان حارث پر چیخے بھی کہ میں آگے کھڑا ہوا ہوں۔

سلمان بٹ نے حارث رؤف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہونا چاہیے جب آپ مڈ آف اوپر لیتے ہیں تو آپ فل بال نہیں کھیلتے، یہ کرکٹ کی بنیادی باتیں ہیں تاہم حارث کا اسٹائل ہے گیند پر رنز کھانے کے بعد وہ بیٹھ جاتا ہے سر پر ہاتھ رکھ لیتا ہے جیسے اس کے شیئرز کا نقصان ہوگیا ہو یا کوئی چیز چوری ہوگئی ہو، مجھے سمجھ نہیں آتا وہ یہ سب کرکے کیا ظاہر کرنا چاہتا ہے، یہ غیر پیشہ ورانہ ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کچھ سیکھنا نہیں چاہتے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ ٹیم کے لوگ اب پریس کانفرنس میں آکر پھر وہی دو چار یاد کی ہوئی باتیں کہیں گے کہ میچ کی شکست کی وجہ intentکی کمی تھی، اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں تھا، پھر کہیں گے ہم سیکھ رہے ہیں سیکھنے کا عمل ہے لیکن کچھ بھی کہیں سچ یہ ہے کہ ان کے پاس کامن سینس کی کمی ہے، گیم سے آگہی کی کمی ہے، ان کے پاس وہ اسپیڈ اسمارٹنیس نہیں جو ایک کرکٹر کو اتنے تجربے کے بعد آنی چاہیے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ امریکا کی ٹیم نئی ٹیم ہے آپ نے اس ٹیم کو ایک باؤنسر نہیں مارا، اتنی بڑی باؤنڈری پر بھی آپ نے اس ٹیم کو باؤنسر نہیں مارا؟ آپ نے انہیں محسوس ہی نہیں کروایا کہ آپ ان پر اٹیک کرنے جارہے ہیں، فیلڈنگ آپ نے کسی عام میچ کی طرح سیٹ کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کیچ چھوٹ گئے، ایک کیچ افتخار کے پاس سے گزرا دوسرا کیچ آگے گرگیا کیوں کہ فیلڈر وہاں کیپر سے بھی پیچھے کھڑا تھا۔ سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں ٹیم کی کس کس بات پر تنقید کرنی چاہیے، کیوں کہ یہ میچ غلطیوں سے بھرا ہوا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…