جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی20 ورلڈکپ،سری لنکا کو مسلسل دوسری شکست، بنگلہ دیش 2 وکٹوں سے کامیاب

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلاس (این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی سمیٹ لی، سری لنکا کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی شہر ڈیلاس کے گرانڈ پریئری کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 3 وکٹیں حاصل کرنے پر ریشاد حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فسری لنکا کی جانب سے اوپننگ بلے باز پیتھم نسانکا 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، کشال مینڈس 10، کامینڈو مینڈس 4، دھننجے ڈی سلوا 21، چارتھ اسلانکا 19 اور اینجلو میتھیوز 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیظ الرحمٰن اور ریشاد حسین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ تسکین احمد 2 اور تنظیم حسن ثاقب ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، تنزید حسین 3 اور سومیا سرکار صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔توحید ہری دوئے 40 اور لٹن داس نے 36 رنز بناکر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جب کہ محمد اللہ نے آخری لمحات میں 16 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان وانندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…