منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہمیں بولنگ اور مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا: بابر اعظم

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلاس (این این آئی)نوآموز امریکی کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ میں افسردہ ہوں،ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں خراب رہی۔سپر اوور میں مایوس کن شکست کے بعد بابر اعظم نے کہاکہ تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی حالانکہ ہم اس سے اچھی کارکردگی دکھا سکتے تھے، باؤلنگ کرتے ہوئے ہم ابتدائی 6 اوورز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے جبکہ مڈل اووز میں اسپنرز بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھا۔انہوں نے کہاکہ 10 اوورز کے بعد ہمیں لگا کہ ہم کھیل میں واپس آچکے ہیں لیکن امریکی ٹیم نے سپر اوور میں جیسے کھیل ختم کیا، میرے خیال سے اس کا کریڈٹ امریکی ٹیم کو دینا چاہیے۔

پاکستان ٹیم جو پاور پلے میں 3 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 44 رنز اسکور کرکے ٹیم کو سہارا دیا، پاکستانی کپتان نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں صرف ایک اچھی شراکت قائم ہوسکی۔بابر اعظم نے کہاکہ ہم پہلے 6 اوورز کا فائدہ نہیں اٹھا پائے، 10 اوورز کے بعد ہمیں کچھ مومنٹم ملا لیکن تواتر سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے رنز بننے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی، تو میرے خیال سے بیٹنگ کے شعبے میں ہمیں مڈل اور اختتامی اوورز میں کارکردگی بہتر کرنا ہوگی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم گرینڈ پریری اسٹیڈیم کی کنڈیشنز سے موافق نہیں تھے، ساتھ ہی کہا کہ پچ میں نمی زیادہ تھی جس کی وجہ سے گیند کی پیس متاثر ہورہی تھی، پروفیشنل کھلاڑیوں کے طور پر ہمیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ لگانا چاہیے تھا۔سپر اوور میں زیادہ رنز دینے کے حوالے سے پاکستانی کپتان نے کہاکہ محمد عامر ایک تجربہ کار باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیسے باؤلنگ کرتے ہیں جبکہ ہم کوشش کررہے تھے کہ بہتر فیلڈنگ کرسکیں، لیکن میرے خیال سے امریکی بلے بازوں نے قدرے بہتر حکمت عملی اپنائی جہاں بال وکٹ کیپر کی طرف آنے کے باوجود وہ رنز لیتے رہے، تو سپر اوور میں یہ بلے بازوں کے لیے پلس پوائنٹ تھا’۔

بابراعظم نے امریکی بلے باز ایرن جونز اور ہرمیٹ سنگھ کو وکٹوں کے درمیان تیز رننگ کے لیے سراہا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کپتان نے کہا کہ امریکا سے شکست کے باوجود ڈیتھ اوورز میں پاکستان کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔بابر اعظم نے کہاکہ گیم پلان آسان ہے، اختتامی اوورز میں ہم یارکرز کرواتے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ گیند ریورس ہورہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون بروز اتوار کو نیو یارک میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…