جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

اپنی پسند کی شادی کیلئے آٹھ سال انتظار کر ناپڑا ، محمد رضوان

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلاس (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لیے ایک یا دو سال نہیں بلکہ 8 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ میں جس لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اس لڑکی کے گھر والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے لیکن 8 سال کے لمبے انتظار کے بعد اور دعاؤں کے باعث میں اپنی محبت پانے میں کامیاب ہوا۔

رضوان نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ لَو اسٹوری ذرا مشکل ہوتی ہے اور پھر ہمارے پٹھان گھرانے میں یہ سب بہت ہی مشکل ہے، میرا خیال ہے کہ میں اپنی فیملی کا پہلا بندہ ہوں جس نے محبت کی شادی کی، پھر میرے بعد میرے بھائی نے کی۔کرکٹر نے کہا کہ میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا لیکن بس یہ کہوں گا کہ کافی مشکل ہوئی، مجھے 8 سال انتظار کرنا پڑا اور اللہ سے روز مانگنا پڑا مگر یہ ہمارے ذہنوں میں چیزیں تھیں کہ اللہ سے جو مانگا جائے یہ ہو نہیں سکتا کہ نہ ملے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے اس وقت یقین تھا کہ اللہ سے جو مانگو وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گا، ایسے ہی کرکٹ کے معاملے پر بھی اللہ پر یقین ہے، یقین ہونا چاہیے کہ اللہ سے مانگی ہوئی ہر چیز ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…