منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

بابر اعظم اور رضوان نے کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے مجموعی طور پر 24واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

بابر اور رضوان کی 24 ففٹی پلس شراکت میں سے 10 سنچری شراکت میں تبدیل ہوئیں،انگلینڈ کیخلاف 59 رنز کی شراکت کے ساتھ بابر اور رضوان کی جوڑی نے ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑا۔ گیل اور کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے۔دونوں کے درمیان پاکستان کیلئے 22 اور کراچی کنگز کیلئے دو مرتبہ 50 پلس شراکتیں بنیں،بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنے ہیں۔دوسری جانب اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی کے درمیان آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…