بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی کی شاندار تقریب گزشتہ روز 12 اپریل کو لاہور کے ایک نجی فارم ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ ریاض نے زندگی کے اس یاد گار اور پرمسرت موقع پر ہلکے بھورے رنگ کی میکسی کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی اور کمنٹیٹر علی یونس سفید شلوار قمیض کے ساتھ اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے ہلکے بھورے رنگ کے واسٹ کوٹ میں نظر آئے۔پاکستانی خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر کی شادی کی اس تقریب میں دولہا اور دلہن کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرکے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں دلہنیا کی طرف سے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار، انعم امین، ارم جاوید، بسمہ معروف، سدرہ امین، عائشہ ظفر اور نتالیہ پرویز سمیت دیگر خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔اس یادگار تقریب میں دولہا کے بڑے بھائی وقاریونس اور سابق کپتان محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، انضمام الحق، مصباح الحق، عبدالرزاق موجودہ کپتان بابر اعظم، کامران اکمل، عمر اکمل، اظہر علی اور عمران نذیر سمیت متعدد کرکٹرز نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قوالی نائٹ کے اختتام پر قومی کرکٹرز نے دھمال بھی ڈالا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جوڑے کی رواں ماہ کے آغاز میں منگنی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عالیہ ریاض پاکستان کی خواتین ٹیم کی ٹاپ آل رائونڈر ہیں، وہ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔دوسری جانب علی یونس نامور کمنٹیٹر ہیں، وہ حال ہی میں پی ایس ایل 2024 کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…