پی سی بی نے کرکٹرز کی رہائش کیلئے قذافی سٹیڈیم کے قریب عمارت خرید لی

5  اپریل‬‮  2024

لاہور ( این این آئی)لاہور میں غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل کرنے کی کوشش شروع ہوگئی۔قذافی سٹیڈیم کے بالکل قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر ہوئی، سکیورٹی خدشات کے سبب پی سی بی نے اس پر اعتراض کیا، قانونی محاذ آرائی بھی ہوئی، اس دوران تعمیراتی کام رک گیا، بلڈر نے لوگوں سے فلیٹس کی رقوم بھی لی ہوئی تھیں، وہ پھنس جانے پر اس نے پی سی بی کو ہی عمارت خریدنے کی پیشکش کردی۔ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، البتہ ذرائع نے بتایا کہ اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت 4 ارب روپے میں خرید لی ہے، اس کا سٹرکچر فلیٹس کا ہے، ہوٹل بنانے کیلئے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

منصوبے پر مزید خطیر رقم خرچ ہو گی، البتہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا، ابھی ٹیمیں مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرتی ہیں جس پر پی سی بی کے کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں اسی کے ساتھ سکیورٹی کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم آمد پر سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سٹیڈیم کے قریب رہائش سے سب کو سہولت ہو جائے گی، ساتھ پیسہ بھی بچے گا۔یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی معیاری رہائشی سہولیات موجود ہیں تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں، پی سی بی لاہور کے بعد کراچی میں بھی نیشنل سٹیڈیم کے قریب ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…