منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سب کو بھائی سمجھنا،11 بھائیوں نے دنیا فتح کرنی ہے، بابر کے والد کا بیٹے کو مشورہ

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے بعد ان کے والد اعظم صدیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں بیٹے کو دوبارہ قیادت ملنے پر خداوند کریم کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ بابر کو دوبارہ کپتانی ملی اور سب سے بڑی بات کہ احباب اختیار نے عزت اور تحریم دی، یہ بھی اللہ کے بڑے کرموں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اب باز گشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا کیا تو بابر کو میں نے کہا ہے کہ کس نے کیا کہا اور کیا، سب بھول جا۔

اعظم صدیق نے خصوصی طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے والے محمد عامر اور عماد وسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بابر سے کہا کہ عامر اور عماد تم سے بڑے بھی ہیں اور سینئرز بھی، ان سے چھوٹے بن کے ملنا اور دل سے عزت احترام دینا اور ان کی رائے کا بھی احترام کرنا۔انہوں نے بابر کو مزید مشورہ دیا کہ سب کو بھائی سمجھنا اور 11 بھائیوں نے مل کے دنیا فتح کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ بول رہے ہیں کہ یہ نہیں ہو گا لیکن ایسا انشااللہ ہو گا کیونکہ اللہ رحیم کریم اور اسباب کا مالک ھے، وہی دلوں کو سخت اور نرم کرتا ہے، بشرط یہ کہ آپ کا قبلہ و کعبہ درست ہو، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔شاہین نے صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں گرین شرٹس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تاہم اس ایک سیریز کے بعد ہی انہیں قیادت کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…