اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

مجھے زہر دیا گیا، دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے، عمران نذیر

datetime 30  مارچ‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ مجھے زہر دیا گیاتاہم اب دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے۔عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا، میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کے لیے تھوڑا وقت لگے گا۔

عمران نذیر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پر ایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کِھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا۔عمران نذیر نے بتایا کہ میری سِلو پوائزننگ کی گئی، اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ری کوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈرانا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔

عمران نذیر نے کہا کہ زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کر دیا ہے، میں جاتے جاتے اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ کرکٹ میرا روزگار ہے میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے انسپائریشن بننا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے ہمیشہ ڈٹے رہنا چاہیے جیسے کہ اب میں ڈٹ گیا ہوں کہ مجھے اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنی ہے۔واضح رہے کہ عمران نذیر 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اکتوبر 2012 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…