جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت،کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

datetime 28  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی)نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات میں امیدوار کے لیے ثانیہ مرزا کا نام سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے تجویز کیا ہے۔خیال رہے کہ محمد اظہر الدین، ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے شوہر محمد اسد الدین کے والد ہیں۔ دونوں سابق کھلاڑیوں کے درمیان قریبی خاندانی تعلقات ہیں۔دوسری جانب سیاسی پنڈتوں کے مطابق کانگریس ثانیہ مرزا کی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حیدرآباد میں قدم جمانا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…