منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر سے گردش کرنے لگا

datetime 27  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر سے گردش کرنے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے اور اب ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق قریبی ذرائع نے بتایا کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

حال ہی میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان کی افواہیں بڑھ گئی ہیں۔واضح رہے کہ محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا تھا جس کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…