اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے۔چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا تھا، جس کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ایک بار پھر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کی نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔