پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد

datetime 25  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے ساتھ اپنی تین نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار موڈ میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا سالگرہ مبارک ہو ثناء شعیب ملک۔

اداکارہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے شوہر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ثناء جاوید نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا تھا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ‘کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔اْنہوں نے اپنی اس انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوچونکا دیا تھا جس کے بعد سے اب یہ جوڑی مسلسل خبروں کا مرکز بنی رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…