اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اور مایہ ناز اینکر و یوٹیوبر عمران ریاض خان کے مابین لفظی جنگ طُول پکڑ گئی۔پہلے عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی پر بے جا تنقید کی اور انہیں عہدوں کو لالچی قرار دیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح ان سے کم تر اور ان سے بہتر بہت سے اسٹارز موجود ہیں جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں۔عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ان سب کی بھی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی۔ مگر شاہد آفریدی کی نظریں شائد کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں۔عمران ریاض کی تنقید پر شاہد آفریدی بھی چُپ نہ رہ سکے بلکہ جوابی وار کر ڈالا۔
انہوں نے ایکس پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘لائک ریٹویٹ ،ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے، ایک صحافی اور ٹرول میں یہ ہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے، بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا ۔
جھوٹ اور پراپگینڈے کی وجہ سے نہ میرا مؤقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی ۔شہباز گِل سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاہد آفریدی کیخلاف منفی مہم پر انکی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ انہوں نے شہباز گِل کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے لگتا تھا آپ بہت سمجھدار اور پڑھے لکھے ہیں لیکن زیادہ وی لاگنگ اور ٹوئٹس کرنے سے آپ کی عقل میں کمی آگئی ہے، اللہ خان صاحب کی ایسے لوگوں سے حفاظت فرمائے ، آمین۔‘