منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کیخلاف شاہد آفریدی کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کیخلاف شاہد آفریدی کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل،سابق ٹیسٹ کرکٹر وضاحت دینے کے لیے میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گذشتہ کچھ دنوں سے شاہد آفریدی سے منسوب بیانات جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہے ہیںجس میں وہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کے حامیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

شاہد خان آفریدی سے منسوب بیان جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوا وہ یہ ہے کہ ’9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو نشان عبرت بنا دو، چاہے کپتان ہو یا پوری ٹیم۔‘ شاہد آفریدی سے منسوب یہ بیانات وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی فالوورز سوشل میڈیا پرسابق کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے بعد ’بوم بوم آفریدی‘ کی جانب سےجاری کرنا پڑ گئی۔

ایسے جعلی بیانات کے وائرل ہونے کے بعد شاہد آفریدی کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بار بار میرے نام سے جعلی پوسٹ، خبریں بنانے والوں سے التماس ہے کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں جو اگر کسی اور نہیں کم سے کم اُن کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہو۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اگر کوئی بات کرنی یا بیان دینے کی ضرورت ہوئی تو اُس کے لیے میڈیا اور میرا ’ایکس‘ (ٹوئٹر) ہینڈل موجود ہے۔‘



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…