ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابراعظم، محمد رضوان ایک مرتبہ پھر دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا

datetime 21  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک مرتبہ پھر دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں 8 ٹیموں کے فرنچائزرز نے 32 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز شامل تھے۔گزشتہ روز آخری لمحات میں ڈرافٹ میں اپنے ناموں کا اندارج کروانے والے بابراعظم، محمد رضوان کو ایک مرتبہ پھر کوئی خریدار نہیں ملا جبکہ شاہین کو ویلش فائر نے ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ 2023 میں بھی حارث رؤف اور شاہین نے اسی فرنچائز کی نمائندگی کی تھی، رواں برس ویلش فائر کی ٹیم نے حارث کو ریٹین کیا تھا جبکہ شاہین کو ڈرافٹ سے منتخب کیا، اسی طرح اسامہ میر مانچسٹر اوریجنل کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم کو ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ نسیم شاہ کو برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں خریدا،دیگر نامور کرکٹرز میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان، افتخار احمد، حسن علی اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔قبل ازیں برطانوی ٹی20 لیگ ڈی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 68 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8ـ8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…