سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس یل کا تیسری بار چیمپئن بن گیا

19  مارچ‬‮  2024

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطان کو ہرا کر پاکستان سپر لیگ کا 9 ویں ایڈیشن جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو2 وکٹوں سے شکست دی، ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،کولن منرو 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آغا سلمان کو بھی 10 کے انفرادی سکور پر خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 4 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے، مارٹن گپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت خان 30 رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بنے،حیدر علی 5 رنز بناکر ویلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف کو افتخار احمد نے آؤٹ کیا،

وہ صرف ایک ہی رن بناسکے، نسیم شاہ 18 رنز بناکر محمد علی کی گیند آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 19اورحنین شاہ 1رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل ملتان سلطان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر159رنز بنائے، یاسر خان اور ڈیوڈ ویلے6،6 رنز بناکرعماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے،کپتان محمد رضوان26 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، جونسن چارلس 4 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 57 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، خوش دل شاہ 11 رنز بناکر عماد وسیم کا شکاربنے، اسامہ میر کو 6 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، چارلس جورڈن بغیر کوئی رنز بنائےعماد وسیم کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے،افتخار احمد32رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…