شاہد آفریدی پنجاب پولیس کی فلاحی خدمات کے مداح نکلے

18  مارچ‬‮  2024

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کے مداح نکلے۔شاہد آفریدی کا سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے ہمراہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر گلبرگ کا دورہ کرکے ریسکیو کئے گئے جانوروں کو سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شاہد آفریدی کو اینیمل ریسکیو سنٹر بارے بریفنگ دی۔شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کو مثالی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے اس اہم سنگ میل اینیمل ریسکیو سینٹر کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔

پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا، زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دیگر صوبوں کو بھی پنجاب پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر جیسے ادارے بنانے چاہئیں۔اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے اشتراک سے قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سنٹرزفعال ہیں۔ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو اسٹاف، پولیس ٹیم موجود ہیں۔شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا، اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے شاہد آفریدی کو اسپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، سائبان دفتر کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھانوں اور پبلک سہولیات مراکز کی اپ گریڈیشن شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…