ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

datetime 18  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے تاہم ڈیرن سیمی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پی سی بی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ان کا ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہوا موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی میں سائیڈ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب شین واٹسن پی سی بی کی ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دو روز قبل وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے کراچی میں جاری پی ایس ایل میچز کے دوران پی سی بی حکام سے تفصیلی بات چیت کی تھی، اسی دوران پی سی بی نے انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی جس کیلئے سابق کرکٹر نے پیشکش میں شرائط طے کرتے ہوئے ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم 2 ملین ڈالر کی مبینہ پیشکش کے باوجود واٹسن نے میڈیا پر پی سی بی کے مجوزہ پیکج سے متعلق معلومات لیک ہونے کے باعث پیشکش مسترد کر دی۔

سابق آسٹریلین آل راؤنڈر نے انکار کیلئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کمنٹری اور میجر لیگ کرکٹ ٹیم سان فرانسسکو یونیکورنز کے ہیڈ کوچ کے عہدے کا بھی حوالہ دیا۔سیمی اور واٹسن دونوں کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اور 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں ہونے والے تربیتی کیمپ کے دوران قومی ٹیم کی نگرانی کے لیے عبوری انتظامات پر غور کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…