ملتان سلطانز کی کوچ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف

18  مارچ‬‮  2024

کراچی (این این آئی)سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلکس ہارٹلی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں، ہم صبح 4 بجے کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے سوجاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات 9 بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں 18 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہو گا۔
٭٭٭٭٭



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…