آئرش کرکٹر نے بابر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

18  مارچ‬‮  2024

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے بابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔

آئرش کپتان 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر اور کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر نے 395 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 361 چوکے مارے ہیں۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…