اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پشاور زلمی کو شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(نیوزڈ یسک) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔حسیب اللہ پال والٹراورسلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی میں سے جو میچ جو جیتےگا اس کا سامنا فائنل میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…