منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق آسٹریلین آل رانڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتے تھے، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔شین واٹسن، جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔

پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا تاہم کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔شین واٹسن کی جانب سے پاکستان ہیڈ کوچ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بغیر کوچ کے کھیلے گی، جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آئے، شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…