منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائےجس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 135رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل رنز 56 بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز، اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ شروع سے ہی لڑکھڑا ہٹ کا شکا ر رہی اور صرف عمیر یوسف نے پچاس رنز سکور کیے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین ، نسیم شاہ نے دو جبکہ فہیم اشرف اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…