ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل9؛ محمد رضوان نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیدیا

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 79 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اور یوں رضوان کی قیادت میں مسلسل چوتھی بار فرنچائز نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے مسلسل 3 بار اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا۔رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2022 اور 2023 میں انہیں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایونٹ کے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔واضح رہے کہ ایونٹ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہلے ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئیں گی، میچ ہارنے والے ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف دوسرا ایلیمنیٹر کھیلنا ہوگا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…