بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل 9، افتخار احمد جیسن روئے سے الجھ پڑے

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے سے الجھ پڑے۔گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے آؤٹ ہوئے تو افتخار احمد نے انہیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور جملے کسے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسن روئے پویلین جانے کے بجائے افتخار کی طرف آئے اور ان کو جواب دیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بیچ میں آ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ پریمیئر لیگ میں افتخار احمد نے اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا۔آؤٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا جس کے بعد افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی تھی۔افتخار احمد کے مطابق میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی۔گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب افتخار احمد پر ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، امپائرز کا کہنا ہے کہ افتخار کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔اس قانون کے تحت زبان، حرکات یا اشاروں کا استعمال جو توہین آمیز یا میچ کے دوران کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ ردعمل کو جنم دے۔افتخار احمد نے میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا جس کے باعث واقعے کی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…