بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی کپتانی سے محروم ہو سکتے ہیں، ذرائع

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس سال جون میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی کپتانی سے محروم ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی کے بعد شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے 23 سالہ شاہین اس ذمہ داری کے لیے بہت کم عمر ہے اور اسے مزید تجربے کی ضرورت ہے جب کہ بورڈ کے کچھ ارکان کا خیال ہے کہ ورلڈکپ کے قریب قیادت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا کیونکہ اس سے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے’، البتہ حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کریں گے۔

اگر شاہین کو ہٹایا جاتا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا تاہم سابق کپتان بابر اعظم کو بھی کپتانی واپس مل سکتی ہے۔پی ایس ایل میں بابر اعظم کی پشاور زلمی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ محمد رضوان کی ملتان سلطانز سرِ فہرست ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 9 کے 10 میچز میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکی۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی گزشتہ سال نومبر میں کپتان بنے تھے، گرین شرٹس کو اب تک شاہین کی قیادت میں 5 میں سے 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شاہین کی کپتانی میں قلندرز نے 2022 اور 2023 کے ایڈیشنز میں لگاتار دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…