بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پی ایس ایل9میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی،151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پرپانچ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،فہیم اشرف کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پولارڈ39، جیمز ونس29اور ٹم سیفرٹ 26رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹی ملز نے3، فہیم اشرف نے2جبکہ حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے18.4اوورز میں ہدف عبور کرلیا۔یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان34، سلمان علی آغا33، ہیلز18جبکہ حیدرعلی26رنز ناٹ آئوٹ اور فہیم اشرف12رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ نمایاں سکورر رہے۔ کنگز کی جانب سے میرحمزہ نے3جبکہ مزاربانی اور زاہدمحمود نے ایک، ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔دو وکٹیں لینے والے فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…