بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سات آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہیں ملی، ارشد ندیم کا انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہیں ملی، جو عالمی معیار کی جیولن تھی وہ اب جواب دے چکی ہے۔ایک انٹرویو میں ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے مقامی جیولن کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں، لوکل اور غیرمعیاری جیولن سے انجری کا خطرہ ہے، ورلڈ لیول کی جیولن سات سے 8 لاکھ روپے کی آتی ہے، عالمی مقابلوں کے لیے کم از کم پانچ چھ جیولن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ میں زمین آسمان کا فرق ہے، مجھے ٹریننگ کے لیے گرانڈ میسر نہیں ہوتا، کبھی کوئی ایونٹ ہوتا ہے کبھی کوئی، دائیں کہنی اور بائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ری ہیب کے ساتھ ساتھ اب ٹریننگ شروع کر دی ہے، ایک ماہ تک مکمل ردہم میں آجاں گا، پیرس اولمپکس ٹارگٹ ہے، دوسری مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اولمپکس سے پہلے تیاری کے لیے ایک دو ایونٹس مل جائیں گے، جلد ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا بھی جا رہا ہوں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…