بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل9میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی، لاہور قلندرز کے 162رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145رنز بناسکی،زمان خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت لاہورقلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 162سکور کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وین ڈرڈسن 64، کپتان شاہین شاہ آفریدی 30اور ڈیوڈ ویزے 24رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2جبکہ نسیم شاہ، حنین شاہ، عمادوسیم، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ کولن منرو نے رومان رئیس کی گیند پر فخرزمان کا بانڈری سے باہر جاتا ہوا ایک ناقابل یقین کیچ پکڑاجس پر شائقین نے خوب داد دی۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹاپ آرڈر ناکام رہی اور پے درپے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 18.5اوورز میں 145رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 41، اعظم خان29اور نسیم شاہ27رنز کیساتھ نمایاں سکور رہے۔ قلندرز کی جانب سے زمان خان نے4، شاہین آفریدی نے 2جبکہ ویزے، جہانداد اور احسن حفیظ بھٹی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ زمان خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…