منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کھلاڑی نے چند تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی سب سے زیادہ اہمیت اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ گزارے لمحات ان کے لیے سب سے خاص ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی تاہم اب انہوں نے چند تصاویر پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے، بہن، بھانجی اور دوستوں کے ہمراہ یادگار و پْر سکون لمحات گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لی گئی تصاویر، اْن سب چیزوں کے ساتھ جن سے میں بے حد پیار کرتی ہوں۔انسٹاگرام کی پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور دوستوں کے ساتھ گزارے ہیں۔

ان تصاویر میں ثانیہ ایک ریستوران میں ہیں، ایک تصویر میں آئینے کے سامنے اور ایک میں جم میں موجود ہیں، مزید یہ کہ انہوں نے اپنے دوستوں، بیٹے، بہن اور بھانجی کے ساتھ باہر گھومتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں انہیں اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ثانیہ ان لمحات کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔ اِن تصاویر میں آخری تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پسندیدہ چیزوں کی فہرست میں میٹھا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف انسٹااسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس میں ایک ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ مائی اور ساتھ میں سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا گیا، اس کا مطلب مائی لوو ہوا۔ایک اور انسٹااسٹوری کے مطابق روز مرہ کی زندگی میں مسلسل آگے بڑھنے کے لیے معمولاتِ زندگی میں کیفین شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…