منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق گزشتہ دنوں پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے خلع اور پھر ان کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے بعد سے ہی دونوں ممالک سے مداحوں کی بڑی تعداد سابق ٹینس اسٹار سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دکھائی دی۔علاوہ ازیں مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ شعیب ملک سے خلع اور ان کی شادی کی خبروں نے ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے اب اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار نے اسٹوری شیئر کی ہے۔انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا فریش، فریش، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیر کٹنگ اور مینی کیور والے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔ان کی انسٹااسٹوری ان افراد کو حوصلہ دلا رہی ہے جو زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ زندگی کے سفر میں حالات جیسے بھی ہوں، خود کو تھکنے نہ دیں اور اپنا خیال سب سے پہلے رکھیں تاکہ آپ اپنوں کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھ سکیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…