بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

نامناسب اشاروں کے باعث رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی عائد

datetime 29  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو الشباب کے خلاف کھیل کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر پابندی کا سامنا ہے۔اسٹار فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الشباب و النصر کے میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے تاہم گول کرنے کے بعد انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بعدازاں سعودی فٹبال باڈی نے وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور کھلاڑی پر پابندی و جرمانہ عائد کردیا۔خیال رہے کہ الشباب کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں رونالڈو کی ٹیم نے مقابلہ 3-2 سے مقابلہ اپنے نام کیا تھاتاہم اب پابندی کے بعد اسٹار فٹبالر الحزم کے خلاف آج ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ اے ایف سی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…