جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( این این آئی) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔فٹبال ورلڈ کپ 11جون سے 19جولائی تک جاری رہے گا جس میں 48ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 104میچز کھیلے جائیں گے۔ فیفا نے ورلڈکپ 2026کے لئے 16شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے، ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈکپ 2026کے 104میچز 3 ممالک امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔میچ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026ایونٹ کا افتتاحی میچ 11جون کو میکسیکو اور فائنل 19جولائی کو نیویارک نیوجرسی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کا سیمی فائنل ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14اور 16جولائی اور تیسری پوزیشن کا میچ 18جولائی کو میامی میں ہوگا۔فیفا کے مطابق گروپ کے ابتدائی 2میچ ڈے پر دو، دو میچز ہوں گے،گروپ کے آخری چار میچ ڈے پر روز 6،6 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا نے جیتا تھا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…